حیدرآباد 18 فبروری (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام نواز ہیلت کیر سنٹر کے تعاون سے سہ روزہ ہیپاٹیٹس کیمپ کا بروز اتوار 23 تا 25 فبروری تک صبح 10 بجے تا 3 بجے دن تک نواز ہیلت کیر سنٹر شعیب افسرینہ کامپلکس روبرو ٹولی چوکی بس اسٹانڈ مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر سمیہ سلطانہ ماہر یونانی طبیبہ جنھوں نے ہیپاٹیٹس کی دوا بعد تحقیق کے تیار کی ہے، تجویز کریں گی۔ مفت تشخیص کے بعد ریسرچ کردہ دوائیں ایک ماہ کے لئے 300 روپئے رعایتی قیمت پر دی جائیں گی۔ مریضوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ رپورٹ لے کر آئیں۔ ہیپاٹیٹس کے مریض اپنے نام جناب محمد سہیل سے فون نمبر 8121671911 پر 10 بجے دن سے 12 بجے دن رجسٹر کرواسکتے ہیں۔