ادارہ سیاست میں ایمسیٹ آن لائن تمثیلی ٹسٹ کی سہولت

حیدرآباد ۔ 21 اپریل (سیاست نیوز) ایمسیٹ آن لائن کمپیوٹر پر ہورہا ہے۔ہال ٹکٹ جاری ہوچکے ہیں۔ ایمسیٹ میں شریک ہونے والے طلبہ کو کمپیوٹر ٹسٹ کی مشق اور آن لائن امتحان سے واقفیت کیلئے ادارہ سیاست کے زیراہتمام 26 اپریل جمعرات کو صبح 9 تا ایک بجے گلوبل انجینئرنگ کالج معین آباد (مدینہ گروپ) میں کمپیوٹر ماڈل ٹسٹ رکھا گیا ہے۔ اس کیلئے چارمینار، مہدی پٹنم سے خصوصی ٹرانسپورٹ کی سہولت رکھی گئی۔ خواہشمند طلبہ محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 24 اپریل تک اپنا نام رجسٹرڈ کروائیں۔