حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست کے محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹرس میں آٹو کیاڈ کی ٹریننگ دی جارہی ہے جس کے اسناد حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کئے جائیں گے ۔ حکومت تلنگانہ آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کررہی ہے ۔ خواہش مند امیدوار داخلے کے لیے جلد سے جلد سنٹر انچارج سے رجوع ہوں ۔ اس کے علاوہ اور بھی مختلف کمپیوٹر کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ریوٹ ، ڈی ٹی پی ، فلم اینڈ ٹی وی ایڈیٹنگ اور اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ ہر ماہ مختلف کورسیس میں 100 سے زائد طلباء وطالبات ان کورسیس سے استفادہ حاصل کر کے شہر اور بیرونی ملک اچھی تنخواہوں پر برسرروزگار ہیں ۔ خواہش مند حضرات رجسٹریشن ادارہ سیاست میں کرواسکتے ہیں یا مزید تفصیلات کے لیے 9100785021 ۔ 9652813994 ۔ 9642786042 پر ربط کریں ۔۔