حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے نواز ہیلت کیر سنٹر کے تعاون سے خواتین کے کہنہ امراض کا ایک ہفتہ مفت تشخیصی کیمپ 26 تا 31 مارچ کو صبح 10 تا 3 بجے دن تک نواز ہیلت کیر سنٹر روبرو ٹولی چوکی بس اسٹانڈ منعقد ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر امراض نسواں ڈاکٹر عاصم سلطانہ خواتین کا مفت معائنہ کریں گے ۔ ایسے مریض جو سیلان الرحم ، بانچھ پن ، موٹاپا ، ہارمونس کی بے قاعدگی ، گردے یا پتے کی پتھری ، جگر کا بڑھ جانا ، یرقان ، شوگر کے امراض کے علاوہ خواتین کے پیچیدہ سے پیچیدہ امراض کا بغیر آپریشن مفت یونانی ادویات سے علاج کریں گی ۔ مریضوں سے رعایتی قیمت پر ادویات دی جائے گی ۔ مفت تشخیص کیمپ سے استفادہ کے خواہش مند خواتین اپنے نام 8121671911 پر صبح 10 تا ایک بجے دن تک درج کرواسکتے ہیں ۔۔