حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( راست ) : ادارہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے خواتین 27 اپریل کو اردو گھر مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ ڈاکٹر حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا معائنہ اور حجامہ کریں گی ۔ ایسے خواتین جو سردرد ، بدن درد ، کمر کا درد ، بی پی ، ذیابیطس ، تھائیرائیڈ ، موٹاپا ، جوڑوں کا درد ، عرق النساء ، فالج ، بانجھ پن ، خون کی خرابی جلد کے امراض جیسے سوراسیس اور دوسرے امراض نسواں میں مبتلا ہو وہ اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ صحت مند خواتین بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتی ہیں ۔ فون 8125249080 پر اپنا نام رجسٹریشن کروالیں ۔ کیمپ کے اوقات صبح 9 تا 3 بجے دن تک رہیں گے ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔۔