ادارہ سیاست سے ایم ڈی یونانی انٹرنس کوچنگ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایم ڈی یونانی انٹرنس ٹسٹ کی کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کورس نے بتایا کہ یونانی ڈاکٹرز کو تمام مضامین میں کوچنگ دی جائے گی ۔ توقع ہے کہ ماہ اکٹوبر میں ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کی جانب سے انٹرنس ٹسٹ ہوگا ۔ کوچنگ کی کلاس کا 15 جولائی سے آغاز ہوگا ۔ کلاس کی اوقات 3 بجے دن سے 6 بجے شام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر منعقد کئے جائیں گے ۔ کوچنگ کی رجسٹریشن فیس پانچ ہزار (5000) روپئے رکھی گئی ہے ۔ کوچنگ کے خواہش مند ڈاکٹرز اور مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کنوینر پروگرام سے فون نمبر 8801749863 پر ربط کریں ۔۔