حیدرآباد ۔ 15 اپریل ( سیاست نیوز ) ادارہ سیاست کے زیراہتمام چلائے جانے والے محبو ب حسین جگر کیریر گائیڈنس سنٹر میں تین ماہی اسپوکن انگلش کورسس کی تکمیل پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کے ہاتھوں طلبہ میں اسناد کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر کورس کی تربیت حاصل کرنے والے 75سالہ طالب علم جناب جہانگیر قریشی اور 55سالہ احمد رضی الدین خلیل نے جناب زاہد علی خان کا انگریزی میںانٹرویو لیتے ہوئے انگریزی زبان میں حاصل کردہ عبور کا مظاہر ہ کیا۔جناب جہانگیر قریشی نے انگریزی زبان میںلکھی گئی کہانیوں کو بھی پڑھ کر سنایا اور انگریز ی میںجناب زاہد علی خان سے گفتگو بھی کی۔ واضح رہے کہ احاطہ دفتر سیاست میں واقع محبو ب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر کے تحت ماہ فبروری میں تین ماہی اسپوکن انگلش کورسس کا آغازعمل میںآیا تھا جس میںشہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں اور محلہ جات کے طلبا وطالبات بلاتفریق عمر مذکورہ کورسس میں حصہ لیکرانگریزی زبان پر مہارت حاصل کی ہے۔ جناب زاہد علی خان نے طلبہ کے مظاہرہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب جہانگیر قریشی کی انگریزی زبان سیکھنے میںدلچسپی کی ستائش کی۔ بعد ازاں طلبہ کی جانب سے ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان کی گلپوشی کی اور ضرورت مندوں کی امداد اور تعلیم سے جوڑنے کی سعی پر ادارہ سیاست اور جناب زاہد علی خان کا شکریہ ادا کیا۔محبو ب حسین کیرئیر گائیڈنس کے تحت اسپوکن انگلش کلاسس کا نیا بیاچ15اپریل سے شروع ہوگیا ہے ۔ خواہش مند افراد داخلہ کے لئے محبو ب حسین جگر ہال‘ احاطہ ادارے سیاست میں جناب عارف صدیقی سے ربط قائم کرسکتے ہیں ۔