کے سی آر کے نام معنون کتاب ’نئی دنیا کی سیر‘ کا رسم اجراء۔ جناب زاہد علی خاں و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔21ڈسمبر(سیاست نیوز) وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندرشیکھر رائو سے موسوم نئی دنیا کی سیر کتاب الحاج محمدمحمودعلی نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست کے ہاتھوں رسم اجرائی انجام پائی۔ آج یہاں کیمپ آفس اعظم پورہ میںمنعقدہ اس تقریب میںمدیر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان‘ کتاب کے مصنف وزیراحمد خان ‘ سابق جسٹس اسمعیل احمد کے علاوہ سینکڑوں محبان اُردو موجود تھے۔ جناب زاہد علی خان نے کتاب کی مصنف وزیر احمد خان کو دل کی گہرائیو ںسے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراحمد خان چھوٹی کتابوں کے ذریعہ بڑی باتوں کو عوام تک پہنچانے میںماہر ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ادارے سیاست ایسے ادیبوں او رمصنفوں کی ہمیشہ ہمت افزائی کرتا ہے جو اپنی تحریروں کے ذریعہ معاشرے کے بگاڑ کو دور کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔ جناب زاہد علی خان نے کہاکہ وزیراحمد خان کی لکھی کئی کتابوں کا تبصرہ روزنامہ سیاست میںشائع ہوا ہے ۔ ایڈیٹر سیاست نے معاشرے کے سلگتے مسائل بالخصوص جہیز کی لعنت او رشادیوں میںبیجا اصراف ‘ معاشرے میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی سود کی لعنت جیسے مسائل کو اپنے تحریر میںلانے کا مصنف کومشورہ دیا ۔ الحاج محمد محمود علی نائب وزیراعلیٰ تلنگانہ نے بھی مصنف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اٹھارہ سال کی عمر سے مصنف مختلف کتابیں لکھتے ہوئے معاشرے کی ضرورتوں پر عوام کی توجہہ مبذول کروارہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ انٹرنٹ او رسوشیل میڈیا کے اس دور میںکتابیں لکھنا اور ان کی اشاعت ایک بڑا کارنامہ ہے بالخصوص اُردو کتابوں کی اشاعت قابلِ تقلید عمل ہے۔ انہوں نے اُردو کی ترقی وترویج کے لئے حکومت تلنگانہ کو نہایت سنجیدہ قراردیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں اُردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ فراہم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے انگریزی میڈیم سرکاری اور خانگی اسکولوں میںبھی اُردوکو شامل کرنے کے متعلق بہت جلد ہدایت جاری کی جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کانونٹ اور مشنری اسکولس کے علاوہ سی بی ایس سی اسکولس میں بھی لازمی اُردو تعلیم کے متعلق ہدایت جاری کرنے کا حکومت تلنگانہ نے فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے وزیر اعلی تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندرشیکھر رائو کو اُردو کا شیدائی قراردیا اورکہاکہ ایوان اسمبلی کے اندر او رباہر اپنی تقریر کے دوران مسٹر کے سی آر اُردو الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اُردو زبان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہو ںنے اُردو ادیبوں‘ مصنفوں او رشاعروں کو خصوصی مرعات پیش کرنے کا بھی اس موقع پر وعدہ کیا۔مصنف نئی دنیا کی سیر جناب وزیراحمد خان نے کہاکہ اپنی اُردو کتاب کو وزیراعلی مسٹر کے چندرشیکھر رائو اور انگریزی کتاب کو وزیراعظم بریندر مودی کو روانہ کرنے کا اعلان کیا۔منتظمین تقریب کی جانب سے الحاج محمد محمو دعلی ‘ جناب زاہد علی خان ‘ جناب وزیراحمد خان اور دیگر مہمانوں کو تہنیت پیش کی گئی اور گلپوشی بھی کی گئی۔