ادارہ سیاست ایم ڈی ایف دوبدو پروگرام کی ستائش

حیدرآباد ۔ 23فبروری (راست) حسنیہ عنایت جنگ بہادر میں شیعہ برادری کے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کے درمیان رشتوں کے سلسلہ میں دوبدو ملاقات کو دوسری مرتبہ انعقاد پر زعمائے قوم نے اپنے مشترکہ بیان میں اس پروگرام کی ستائش کی ہے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کا اقدام قابل قدر ہے۔ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بیان جاری کرنے والوں میں مولانا سید شانہ حیدر، مولانا مہدی علی ہادی، مولانا سید اکبر حسین رضوی، مولانا سید ابوالقاسم عابدی، نواب سید اصغر حسین، آغا مصطفی علی، جناب ابوالحسن عابدی، اقبال عابدی اقبال، الحاج عباس رضوی سعید، مرزا محمد حسن، خورشید حسن، سید محمد سجاد، سید شاہنواز موسوی، جاوید مرزا، آغا مصطفی علی، ذوالفقار علی، میر ناصر علی اور مولانا علی مرتضیٰ شامل ہیں۔