حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ایم ڈی ( یونانی ) میں داخلے کے لیے آل انڈیا انٹرنس ٹسٹ 24 جون کو مقرر ہے ۔ اس میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے ادارہ سیاست اور یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے 22 جون کو 8 بجے صبح گیلاکسی ڈگری کالج شاہ علی بنڈہ میں ایک تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) رکھا گیا ہے ۔ صدر اسوسی ایشن ڈاکٹر شکیب ، ڈاکٹر عبدالرحمن خاں سکریٹری اور سید خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر نے طلبہ سے ہال ٹکٹ زیراکس کے ساتھ رجسٹریشن کرواتے ہوئے شرکت کی اپیل کی ۔۔
چیف منسٹر ریلیف فنڈ چیکس کی متاثرین میں تقسیم
شمس آباد /19 جون ( سیاست نیوز ) راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظورہ رقم کے چیکس متاثرین کے حوالے کئے ۔ رینوکا ساکن اونت پلی بیس ہزار روپئے ، نرسنگ گوڑ شمس آباد ساٹھ ہزار روپئے اور وجئے کمار چودر گوڑہ چالیس ہزار روپئے کے چیکس دئے گئے ۔ اس موقع پر کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر وینکٹیش گوڑ ٹاون صدر پی سرینواس گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔