حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ایم ڈی ( یونانی ) میں داخلے کے لیے آل انڈیا انٹرنس ٹسٹ 24 جون کو مقرر ہے ۔ اس میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے ادارہ سیاست اور یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے 22 جون کو 8 بجے صبح گیلاکسی ڈگری کالج شاہ علی بنڈہ میں ایک تمثیلی امتحان (ماڈل ٹسٹ ) رکھا گیا ہے ۔ صدر اسوسی ایشن ڈاکٹر شکیب ، ڈاکٹر عبدالرحمن خاں سکریٹری اور سید خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر نے طلبہ سے ہال ٹکٹ زیراکس کے ساتھ رجسٹریشن کرواتے ہوئے شرکت کی اپیل کی ۔۔