ادارہ جات مقامی انتخابات کی رائے شماری ملتوی

حیدرآباد۔24مئی (سیاست نیوز) ریاست میں ادارۂ جات مقامی انتخابات کے نتائج اور رائے شماری کیلئے 27 مئی کا اعلامیہ میں اعلان کیا گیا تھا اور ان انتخابات کی رائے شماری 27 مئی کو ہونی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے رائے شماری کی تاریخ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رائے شماری کی آئندہ تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔مسٹر اشوک سیکریٹری ریاستی الیکشن کمیشن کے احکام میں صراحت کی گئی ہے کہ تلنگانہ کے ادارہ جات مقامی کے انتخابات کے نتائج اور رائے شمار ی کے سلسلہ میں تاریخ تبدیل کرنے مختلف جماعتوں کی نمائندگیوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔