حیدرآباد14 فروری (راست)نواب بہادر جنگ مرحوم کی یاد میں قائم کردہ ادارہ ’’بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ‘‘ کی جانب سے حکومت کے مسلمہ فنی تعلیم کے ڈگری ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورس میں زیر تعلیم نادار و مستحق طلباء کو ہر سال بعد وصولی درخواست و انٹریو وظائف دیئے جاتے ہیں اردو زبان سے واقف طلباء جن کا میٹرک یا انٹر میڈیٹ میں اردو ایک مضمون رہا ہو قابل ترجیح ہوں گے ۔ واضح رہے کہ وظائف بلدی حدود گریٹر حیدرآباد اور ضلع رنگا ریڈی میں واقع کالج اور اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے منظور کئے جاتے ہیں۔ درخواست فارم دفتر بہادر خان ایجوکیشنل فنڈ جامع مسجد عالیہ گن فاؤنڈری حیدرآباد سے 16 تا 21 فروری روزانہ 5 بجے تا 6.15 بجے شام حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ تکمیل شدہ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 فروری کو شام 6.30 بجے مقرر ہے ۔ سابقہ وظیفہ پانے والے طلباء تجدید وظیفہ کیلئے جدید تعلیمی صداقت نامہ پچھلے سال کے دوران منعقد امتحانات کے میمورنڈم کے مصدقہ کاپیاں درخواست کے ساتھ منسلک کر کے 23 فروری 2015 سے قبل داخل کریں۔