معتمد عمومی ایوان اردو
پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد 10 مئی (پریس نوٹ ) پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادارہ ادبیات اردو کے بموجب 11 تا 15 مئی 2014 اردو ماہر ، اردو عالم اور اردو فاضل کے امتحانات منعقد ہوں گے ۔ تمام امیدوار وقت پر امتحانی مرکز پر پہونچ جائیں اور ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں ۔ فلائنگ اسکواڈ علاقہ واری طور پر تشکیل دیا گیا ہے ۔ تمام مراکز کے ذمہ دار امتحانات ڈسپلن پر مبنی اردو کی ترقی کیلئے انجام دیں۔ جو بھی سنٹر پر بد نظمی پائی جائے گی اس تعلیمی مرکز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مرکز کو معطل کردیا جائے گا ۔ 22 امتحانی مراکز پر امتحان منعقد کئے جارہے ہیں جس میں 9مراکز حیدرآباد سکندرآباد اور اضلاع میں 13 قائم ہے ۔ شہر میں مدینہ اسلامک مشن اسکول (مغل پورہ ) مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم ، گولکنڈہ، المجاز اسلامک مشن اسکول معین باغ ، ایور گرین ٹیلنٹ اسکول مشیر آباد، سینٹ سنین ہائی اسکول چنچل گوڑہ ، محمدیہ ہائی اسکول بارکس ، گلبرٹ مشن اسکول تالاب کٹہ ، وہاب پرائمری اسکول چمپا پیٹ اور مدرسہ محمدیہ تعلیم الاسلام بنڈلا گوڑۃ اضلاع میں، مریال گوڑہ ،نظام آباد ،ورنگل،آرمور، کریم نگر ،جگتیال، کورٹلہ ،ٹیکمال،بسوا کلیان، بیدر ،کدری ،نرمل اور وقار آباد ہیں۔ مزید معلومات دفتر ہذا کے فون نمبر 040-23310469پر ربط کریں۔