معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کے بموجب ادارہ کے امتحانات مئی 2014 کے ہال ٹکٹس کی اجرائی 7 مئی سے عمل میں آئے گی ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے کوچنگ سنٹرس کے معتمدین گولکنڈہ ، مشیر آباد ، بارکس ، بنڈلہ گوڑہ ، مغل پورہ ، معین باغ ، چنچل گوڑہ ، تالاب کٹہ ، چمپا پیٹ ( چیف سپرنٹنڈنٹ ) اور اضلاع کے کوچنگ سنٹرس کے معتمدین ٹیکمال ، وقار آباد ، مریال گوڑہ ، آرمور ، نظام آباد ، ورنگل ، کریم نگر ، جگتیال ، کورٹلہ ، بیدر ، بسواکلیان ، نرمل اور کدری کو مطلع کیا جاتا ہے کہ امتحانات 11 مئی سے تمام امتحانی مراکز پر ایک ساتھ منعقد ہوں گے ۔ طلباء وطالبات جو راست طور پرامتحانات میں شرکت کے امیدوار ہیں دفتر ہذا سے اپنے ہال ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے معتمدین کوچنگ سنٹرس سے کہا کہ وہ 9 مئی کو 2 بجے منعقد شدنی اجلاس میں شرکت کریں ۔ تفصیلات دفتر ہذا کے فون نمبر 040-23310469 پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔