معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل کا 13 مئی سے آغاز ہوگا اور 17 مئی کو اختتام ہوگا ۔ امتحانی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ فلائنگ اسکواڈس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ 13 مئی 10 تا 1 بجے دن ، پہلا پرچہ اردو ماہر نظم و نثر اور قواعد ، اردو عالم نظم و نثر ، اردو فاضل گروپ اے حصہ اول پہلا پرچہ انگریزی ، اردو فاضل گروپ بی حصہ اول پہلا پرچہ انگریزی ، دوپہر 2 بجے تا 5 بجے شام اردو فاضل گروپ اے حصہ دوم چھٹا پرچہ انگریزی ، اردو فاضل گروپ بی حصہ دوم چھٹا پرچہ انگریزی ، 14 مئی 10 تا 1 بجے دن اردو ماہر دوسرا پرچہ تاریخ و جغرافیہ ، اردو عالم دوسرا پرچہ سرسری مطالعہ خط نویسی مضمون نگاری اور قواعد ، اردو فاضل گروپ اے حصہ اول دوسرا پرچہ اردو ، اردو فاضل گروپ بی حصہ ، اول دوسرا پرچہ زبان دوم اختیاری ( اردو ، تلگو ، ہندی ، عربی ) دوپہر 2 تا 5 بجے دن اردو فاضل گروپ بی حصہ دوم ساتواں پرچہ زبان دوم اختیاری ( اردو ، ہندی ، تلگو ، عربی ) ، 15 مئی 10 تا 1 بجے دن اردو ماہر تیسرا پرچہ شہریت و معاشیات ، اردو عالم تیسرا پرچہ تاریخ ادب اردو ، اردو فاضل گروپ اے حصہ اول تیسرا پرچہ تاریخ ہند ، اردو فاضل گروپ بی حصہ اول تیسرا پرچہ تاریخ ہند ، دوپہر 2 تا 5 بجے شام اردو فاضل گروپ اے حصہ دوم آٹھواں پرچہ تاریخ ہند ، اردو فاضل گروپ بی حصہ دوم آٹھواں پرچہ تاریخ ہند ، 16 مئی 10 تا 1 بجے دن اردو ماہر چوتھا پرچہ زبان دوم اختیاری ( عربی ، تلگو ، ہندی ، انگریزی ) ، اردو عالم چوتھا پرچہ سماجی علم ، اردو فاضل گروپ اے حصہ اول چوتھا پرچہ معاشیات ، اردو فاضل گروپ بی حصہ اول ماڈرن لینگویج اردو ، دوپہر 2 تا 5 بجے اردو فاضل گروپ اے حصہ دوم نواں پرچہ معاشیات ، اردو فاضل گروپ بی حصہ دوم نواں پرچہ ماڈرن لینگویج اردو ، 17 مئی 10 تا 1 بجے دن اردو عالم پانچواں پرچہ انگریزی اردو فاضل گروپ اے حصہ اول پانچواں پرچہ شہریت ، اردو فاضل گروپ بی حصہ اول پانچواں پرچہ شہریت ، دوپہر 2 تا 5 بجے شام اردو عالم چھٹا پرچہ زبان دوم اختیاری ( عربی ، تلگو ، ہندی ) اردو فاضل گروپ اے حصہ دوم دسواں پرچہ شہریت ، اردو فاضل گروپ بی حصہ دوم دسواں پرچہ شہریت ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے تمام امیدواروں سے خواہش کی ہے کہ مقررہ امتحانات کے وقت سے آدھا گھنٹہ قبل اپنے امتحانی مراکز پہنچ جائیں اور مکمل نظم و ضبط اور تمام شرائط پر کاربند رہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ حیدرآباد پر فون نمبر 040-23310469 پر ربط کریں ۔۔