ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات ادخال فیس کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل ، حیدرآباد و سکندرآباد، اضلاع و بیرون ریاست تلنگانہ کے تمام مراکز پر ایک ساتھ ماہ دسمبر میں منعقد ہوں گے ۔ ادخال فیس کی تاریخ میں بغیر دیرینہ کے 20 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ 100 روپئے دیرینہ کے ساتھ 21 نومبر تا 30 نومبر اور 500 روپئے دیرینہ کے ساتھ تتکال اسکیم کے تحت یکم دسمبر تا 10 دسمبر راست ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے تمام تعلیمی مراکز کے ذمہ داروں اور خواہش مند امیداروں کو اطلاع دی ہے کہ اپنے درخواست فارمس جلد از جلد وقت مقررہ پر داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-23310469 سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔۔