حیدرآباد۔ 31 مارچ (سیاست نیوز) ادارۂ سیاست کو انسپکٹر پولیس شاہ عنایت گنج نے بذریعہ مراسلہ لاوارث مسلم نعش کی تدفین کی خواہش کی چنانچہ جناب زاہد علی خاں اور جناب عامر علی خاں کی ہدایت پر نعش کو حاصل کرکے بعد ادائیگی نماز جنازہ تدفین عمل میں لائی گئی۔ بعدازاں مرحوم کی پٹھان امجد خان ولد حمید خان عمر 38 سال، خانگی ملازم ساکن موسیٰ نگر اُدگیر ضلع لاتور مہاراشٹرا کی حیثیت سے شناخت ہوئی۔ ورثاء کو تقریباً تین ماہ تگ و دو کے بعد تفصیلات کا علم ہوا اور انہوں نے ادارۂ سیاست کی جانب سے تجہیز و تکفین کا انتظام کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کے حق میں دُعا کی۔ انہوں نے قبرستان پہنچ کر مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور یہاں کے ذمہ داران جناب سید عبدالمنان، عابد بھائی، سید زبیر ہاشمی، رحمت بھائی، محمد عبدالجلیل، عمر خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9766130016 یا 7767861986 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔