حیدرآباد۔31اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید عبدالمنان نے کہا کہ آپﷺ کی حدیث کا مفہوم بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر کوئی مسلمان میت کیلئے کفن فراہم کرتاہے تو اللہ پاک اُس کوجنت میں ریشم کا لباس عطا کریں گے ۔ قابل مبارکباد ہے وہ لوگ جو اس کارخیر میں ملت فنڈ کے ذریعہ اس ثواب میں شریک ہوجاتے ہیں ۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ کو سب انسپکٹر پولیس سنتوش نگر محمد جہانگیر کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح محلہ شاہ عنایت گنج سے محمد شریف الامین کے مراسلے میں ایک پی ایس حبیب نگر ‘ دو پی ایس پنجہ گٹہ ‘ ایک پی ایس چارمینار ‘ ایک پی ایس بہادرپورہ ‘ ایک پی ایس مہانکالی ‘ ایک پی ایس افضل گنج ‘ دو پی ایس نامپلی ‘ ایک پی ایس رین بازار ‘ ایک پی ایس منگل ہاٹ ایک۔ اس طرح جملہ 13 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہسپتال سے حاصل کر کے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر نے پڑھائی ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ نے شیخ عبدالعزیز صدر قبرستان عیدگاہ کوکٹ پلی کا کارخیر میںحصہ لینے پر ان کی ستائش کی ۔