ادائیگی حج کیلئے 9000 کیلومیٹر کا پیدل سفر

جدہ ۔28 اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کے نوجوان محمد خمیم سیتیاوان نے فریضۂ حج کی ادائیگی کیلئے صوبہ وسطی جاوا سے پیدل سفر کرتے ہوئے تقریباً ایک سال کے عرصہ کے بعد اپنی منزل مکہ مکرمہ پہونچے ۔ انھوں نے 28 اگسٹ 2016 ء کو آبائی مقام سے پیدل سفر کا آغاز کیا ۔ اُن کے والد 74 سالہ سوفیانی سولچن نے کہاکہ میرے بیٹے کے عزائم بلند ہیں اور وہ پیدل سفر کرتے ہوئے یہ فریضہ ادا کرنا چاہتا تھا ۔ اس سفر کے دوران وہ دو مرتبہ بیمار بھی ہوا لیکن اپنا سفر اُس نے جاری رکھا۔