احمد فصیح الدین کی شاہکار اسلامی پینٹنگس

آج سے اردو ہال حمایت نگر میں سہ روزہ نمائش
حیدرآباد۔26 جولائی (سیاست نیوز) ممتاز آرٹسٹ جناب احمد فصیح الدین کی شاہکار اسلامی پینٹنگز کی نمائش 27 جولائی سے 29 جولائی اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگی۔ اس میں 150 سے زیادہ ایسی پینٹنگس ہیں جن کا صرف تصور ہی کیا جاسکتا ہے۔ نبی کریمﷺ کے آثار مبارک جیسے عمامہ نعلین مبارک، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا پیالہ، دریائے نیل میں غرق ہوتا ہوا فرعون کا لشکر، وہ پہاڑی جہاں حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی پائی گئی، سری لنکا کا وہ پہاڑ جس پر حضرت آدم علیہ السلام کے قدم مبارک کے نشان ہیں، حضرت صالح علیہ السلام کی قوم کے مکانات، حضرت یعقوب علیہ السلام کا کنواں قابل ذکر ہیں۔ احمد فصیح الدین جو فکر نلگنڈوی کے نام سے مشہور ہیں شہرہ آفاق فوٹو گرافر رہے ہیں، انہوں نے فوٹو گرافی ترک کی اور پینٹنگز شروع کی۔ چارکول، کلاریان، سیپیاں سے انہوں نے پینٹنگز بنائی ہیں۔ جناب احمد فصیح الدین نے بتایا کہ وہ اسلامی آرٹ کو نئی نسل میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اسلامی تہذیب و ثقافت کے ورثہ کو اپنی پینٹنگز کے ذریعہ عام کرنا چاہتے ہیں۔ سہ روزہ پروگرام 27 ، 28 ، 29 جولائی ہیں۔ 27 جولائی جمعہ 5 بجے شام تا 7 بجے شام، ہفتہ ، اتوار بوقت 11 بجے دن تا شام 6 بجے بمقام اردو ہال حمایت نگر کا افتتاح جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کریں گے۔ صدارت جناب عبدالرحیم خان، مشیر اعلی انجمن ریختہ گویان اور مہمان خصوصی جناب اے کے خان، مشیر برائے اقلیتی امور تلنگانہ ہونگے۔ مہمانان اعزازی جناب ڈاکٹر نگیندر ریڈی آئی آر پی ایس ڈائرکٹر سالار جنگ میوزیم پروفیسر شوکت حیات، جناب محمد قاضی اکرام اللہ ناظم قضاۃ ‘محمد یوسف الدین( موظف) اسسٹنٹ کمشنر آف لیبر ‘جناب محمد منیر احمد افسر چیرمین محمڈن ایجوکیشن سوسائٹی، جناب محمد مرتضی فاروقی ( موظف) ڈپٹی کمشنر محکمہ نشہ بندی، جناب ایس جے افتخار سینئر جرنلسٹ، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ، ڈاکٹر عظیم الدین بخش، محمد ظہیر الاحسان (موظف) منیجنگ ڈائرکٹر شوگر فیاکٹری، جناب محمد شکیل احمد (موظف) آر ٹی او، جناب خواجہ فرید الدین صدر انجمن ترقی اردو نلگنڈہ، جناب شیخ فرید احمد انصاری (موظف) پرنسپل و ایڈوکیٹ، جناب محمد عبدالعلیم بی کام ایل ایل بی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر نوملاستیہ نارائنا، جناب پی رام چندرن آرٹسٹ، جناب پی سدرشن نیشنل ایوارڈ یافتہ (فلم داسی)، جناب سید کرامت اللہ آرٹسٹ و فٹبالر، جناب شہاب الدین ہاشمی ہونگے ۔ 28 جولائی ہفتہ کے مہمان خصوصی جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر مہمانان اعزازی جناب محمد قمرالدین صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ، جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست، پروفیسرا یس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی اور دیگر ہونگے ۔