نئی دہلی /31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر عبد الخالق نے جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے فرزند کی تاجپوشی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو نہیں کیا ہے، اس سے ان تنگ نظری اور کوتاہ ذہنی ظاہر ہوتی ہے۔ احمد بخاری ایک ایسے شخص ہیں، جو عام مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔ ایل جے پی کے سکریٹری جنرل، جنھوں نے حال ہی میں مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حکومت میں مسلم دشمن احساسات پیدا ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سید احمد بخاری نے مسلمانوں کو اصل دھارے سے ہٹانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔