احمد اشفاق ، ایم ڈی ایس انٹرنس 2015 میں اسٹیٹ ٹاپر

حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) احمد اشفاق فرزند محمود اشفاق نے نصر بوائس اسکول سے سی بی ایس سی اور کاکتیہ جونئیر کالج سے انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد ایم این آر ڈینٹل کالج سے بی ڈی ایس کی تکمیل کی تھی اب انہوں نے تلنگانہ اور آندھرا کیلئے این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ایم ڈی ایس انٹرنس میں اسٹیٹ ٹاپر کیا ہے ۔ ایم ڈی ایس کا انٹرنس این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس نے منعقد کیا تھا جس میں انہیں 91 فیصد نشان حاصل ہوئے ۔