احمد آباد، 3مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے احمد آباد شہر میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن(اسرو) کی لیباریٹری میں آج اچانک آگ لگ گئی۔ایڈیشنل چیف فائربریگیڈ افسر راجیش بھٹ نے یو این آئی کو بتایا کہ جودھپور چار راستہ کے نزدیک واقع اسرو کی اینٹنا لیباریٹری میں کسی وجہ سے دوپہر کو تقریباََ 13.35بجے اچانک آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ 25گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا ہے آگ بجھانے میں مصروف ہے ۔ اس آگ میں اب تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔
’ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘پر
ممتا بنرجی نے مبارک باد دی
کولکاتا،3 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر آج صحافیوں کو مبارک باد دی۔محترمہ بنرجی نے ایک ٹویٹ کر کے کہا ”آج ‘ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘ ہے اور ریاستی حکومت نے ہمیشہ ہی صحافیوں کا احترام کیا ہے اور ان کے رول کو تسلیم کیا ہے ۔ہم نے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے ‘ مابھوئی بیمہ یوجنا’ کا آغاز کیا ہے اور حال ہی میں 60 سال سے زیادہ عمر کے صحافیوں کے لئے ایک پنشن اسکیم بھی لانچ کی ہے ”۔قابل غور ہے کہ ریاست کی ممتا بنرجی حکومت نے 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے سماج کے مختلف طبقات کے لئے فلاح و بہبود کے مختلف اسکیموں کی شروعات کی ہے ۔