احمد آباد اور وجئے واڑہ کے درمیان خصوصی ٹرین

ناگپور۔/23مئی، ( سیاست ڈاٹ کام) محکمہ ریلویز موسم گرما کی بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کیلئے وجئے واڑہ اور احمد آباد کے درمیان ایک خصوصی ٹرین چلائے گا جو بلہار شاہ سے ہوکر اپنا سفرمکمل کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق 30مئی کو ٹرین نمبر 02714 وجئے واڑہ سے شام 7بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن یعنی 31مئی کو شام 5:45 بجے احمد آباد پہنچے گی۔ 31مئی کو ہی مذکورہ ٹرین رات 12:25 بجے بلہار شاہ سے گزرے گی۔ اس طرح ٹرین نمبر02713 ، 31مئی کو شام 7:30 بجے احمد آباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن یعنی یکم جون کو شام6:55 بجے وجئے واڑہ پہنچے گی جبکہ یکم جون کو ہی رات 12:55 بجے مذکورہ ٹرین بلہار شاہ اسٹیشن سے گذرے گی۔
ٹرین اپنے سفر کے دوران کھمم، محبوب نگر، ورنگل، راما گنڈم، بلہار شاہ، بدنیرا، بھساول، ننددربار، سورت اور وڈودرہ میں توقف کریگی۔ اسپیشل ٹرین میں 17کوچس ہوں گی۔