احمدنگر ۔29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے دو ورکرس کو تین نامعلوم افراد نے گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ یہ واقعہ بمشکل تین ہفتوں بعد پیش آیا جبکہ شیوسینا کے دو مقامی لیڈروں کو بھی ضلع میں ہلاک کیا گیا ۔ این سی پی ورکرس چاؤکھیڈ ٹاؤن روڈ پر کھڑے تھے کہ تین حملہ آور ایک موٹر سیکل پر پہنچے اور 8راؤنڈ فائرنگ کی ۔ یہ واقعہ 6:20بجے شام پیش آیا ۔ دونوں کی یوگیش امباراش 30سالہ اور پرکاش ارجن 23سالہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔