احمدآبادایرپورٹ پر 215 عازمین حج 18 گھنٹوں تک پھنس گئے

احمد آباد۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) احمد آباد کے سردار ولبھائی پٹیل انٹرنیشنل ایرپورٹ پر 215 عازمین حج آج اس وقت 18 گھنٹوں تک پھنسے رہ گئے جب بھوپال اور اندور ایرانڈیا کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ایک عازمین حج این ایس خان نے الزام عائد کیا کہ ایرانڈیا کے دو فلائٹس کی تاخیر کی وجہ سے ہم تمام عازمین کو 18 گھنٹوں تک محصور ہونا پڑا۔

آئندہ پانچ تا دس سال دہلی پر توجہ
مرکوز کرنے کجریوال کا اعلان
نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج کہا کہ وہ آئندہ پانچ تا دس سال صرف دہلی پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ دیگر ریاستوں میں انتخابات میں شرکت کا فیصلہ دہلی میں عوام کی تائید حاصل کرنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ انہیں فروری میں چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہونے پر زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور اصل حریف بی جے پی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کی پارٹی دہلی تک محدود رہے گی۔