احمدآباد بم دھماکوں کے مقدمہ کی سماعت کا آغاز

احمدآباد۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے جو 2008ء کے احمدآباد سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ کی سماعت کیلئے قائم کی گئی تھی، آج نئے جج پی سی راویل کی زیرقیادت مقدمہ کی سماعت کا احیاء کیا۔ خصوصی وکلائے استغاثہ ایچ ایم دھرو اور امیت پٹیل نے عدالت میں مادی شہادتیں پیش کیں جن میں سلینڈرس، دھاتی ٹکڑے، تیز دھار اشیاء، نٹ، بولٹ اور دیگر اشیاء شامل تھیں جو دھماکوں کے نشانے میں سے ایک سٹی سیول ہسپتال سے دستیاب ہوئی تھیں۔
افراط زر پر قابو پانے تازہ اقدامات
نئی دہلی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت آئندہ ماہ صارفین قیمتوں کے اشاریہ کا تازہ سلسلہ جاری کرے گی جو چلر فروشی کے افراط زر پر قابو پانے میں مددگار ہوگا۔