احتساب بیورو میں عمران خان سے پوچھ گچھ، اندرون 15 دن جواب طلبی

پشاور 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم بننے کے لئے تیار ہوچکے عمران خان کی آج قومی احتساب بیورو (نیب) میں زبردست پوچھ گچھ کی گئی اور خیبر پختون خواہ حکومت کے ہیلی کاپٹروں کے بیجا استعمال کے الزامات کے ضمن میں اندرون 15 دن جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ہیلی کاپٹروں کے بیجا استعمال سے سرکاری خزانہ کو 2.17 ملین روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ نیب نے 3 اگسٹ کو پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے سربراہ 65 سالہ عمران خان کے نام سمن جاری کیا تھا۔ صوبہ خیبر پختون خواہ میں 2013 ء میں پی ٹی آئی کی قیادت میں حکومت قائم ہے۔