لکھنؤ۔یکم جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن پارٹی بی جے پی پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی قائد اعظم خان نے آج ریاستی اسمبلی کے احتجاج کو ’’ شرمناک‘‘ قراردیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ سیاسی پارٹیوں کے دفاتر جو قرب و جوار میں قائم ہیں منتقل کردیئے جائیں تاکہ ایسا کوئی واقعہ دوبارہ پیش نہ آسکے۔ریاستی وزیر اُمور مقننہ محمد اعظم خاں نے ادعاء کیا کہ ایوان اسمبلی کے باہر پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ جس میں عمارت پر سنگباری کی گئی جس سے ایوان اسمبلی کی کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے شرمناک حرکت ہے۔ ایسے احتجاج سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے اور ملازمین پولیس کو مار پیٹ کرنے ، گاڑیوں کو تباہ کرنے کئے جاتے ہیں۔