تہران۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایران کی سپریم کورٹ نے آج ایک سخت گیر جج کو حکومت مخالف احتجاجیوں کی 2009ء میں تین قیدیوں کو اذیت رسانی کے دوران ہلاکت پر برطرف کردیا۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارہ ’اثنا‘ کی خبر کے بموجب سعید مرتضوی کو جو سابق سخت گیر صدر محمود احمدی نژاد کے حلیف تھے، پانچ سال کیلئے سرکاری عہدہ پر تقرر کیلئے نااہل قرار دے دیا۔