حیدرآباد۔/19مارچ، ( راست )روز نامہ ’سیاست‘ میں 20 مارچ کوبعد عصر محبوب حسین جگر ہال میں زیر نگرانی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ نعتیہ مشاعرہ ہوگا۔ مشاعرہ میں ممتاز شعراء حضرات نعت شریف پڑھنے اور سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔پروفیسر عقیل ہاشمی، جلال عارف، اثر غوری، صوفی سلطان شطاری، ڈاکٹر راہی، ڈاکٹر فاروق شکیل ، ڈاکٹر سلیم عابدی، صاحبزادہ مجتبیٰ فہیم، مسعود جاوید ہاشمی، صادق نوید، مومن خاں شوق، ڈاکٹر مبشر احمد نشتر، کامل حیدرآبادی، ڈاکٹر شکیل حیدر، شوکت علی درد، قمر رضا، یوسف روش، انجنی کمار گوئل، زعیم ذومرہ، یوسف الدین یوسف، جگجیون لال آستھانہ سحر، عقیل احمد عقیل ، ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق، سید محمودالحسن ہاشمی، سید سکندر حسین شرفی، سید حامد حسین شرفی،
ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، شاہد عدیلی، شاہ نواز ہاشمی، انجم شافعی، سمیع اللہ سمیع، ولی محمد زاہدہریانوی، سہیل عظیم کے علاوہ نادرالمسدوسی ، شفیع اقبال، فرید سحر، اکبر خان اکبر، سید علی عادل، گوئند اکشئے، سردار اثر ، تشکیل رزاقی، مخدوم جمالی، سید اسمعیل ذبیح اللہ مدعو شعرائے کرام ہدیہ نعت شریف پیش کریں گے۔ نظامت اطیب اعجاز کریں گے۔ کنوینر س صوفی سلطان شطاری، ڈاکٹر راہی، فاروق شکیل ہیں۔ اسٹیج انچارج احمد مکیش، ارشاد فریدی، یوسف خاں، معراج جعفری ہوں گے۔ دیگر تفصیلات کے لئے فون 9391019280 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔