احاطہ روزنامہ سیاست میں خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی نگرانی میں خاتون ڈاکٹرس حجامہ کرینگے ، رجسٹریشن کا آغاز

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین بروز پیر 19 مئی کو صبح 9 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹرز ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی مریضوں کا حجامہ کریں گے ۔ ایسے خواتین جو کمر درد ، گردن درد ، گھٹنوں کے درد ، پٹھوں کی اکڑاون ، امراض نسواں ، بے خوابی ، ذیابطیس ، بی پی ، عرق النساء میں مبتلا ہوں اس کیمپ سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ چاند کی 17 ، 19 ، 21 تواریخ حدیث شریف سے ثابت ہیں ۔ ان تاریخوں میں حجامہ کروانے سے 72 بیماریوں سے شفا ہے ۔ ڈاکٹرس مرض کے علاج کے حساب سے کپ کا تعین دیں گے ۔ مریضہ سے فی کپ 50 روپئے علحدہ سے لیے جائیں گے ۔ حجامہ کیمپ کی خواہش مند مریضہ اپنا نام فون نمبر 040-65699966 پر 11 بجے دن سے 4 بجے شام تک رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔۔