حیدرآباد ۔ 22 فبروری (پریس نوٹ) اجے کمار اگروال کا پی آر سی آئی (پبلک ریلیشن کونسل آف انڈیا) کے نئے صدر کی حیثیت سے اعلان کیا گیا۔ اگروال سال 2014-17ء نیشنل گورننگ کنسل کی نگرانی میں خدمات انجام دیں گے۔ پی آر سی آئی کے ملک بھر میں 7 ہزار ارکان کام انجام دیتے ہیں۔ اجے کمار اگروال سنٹرل بینک آف انڈیا کے ہیڈ مارکٹنگ کی حیثیت سے ریاست کرناٹک، آندھراپردیش میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ اجے کمار اگروال نے کہا کہ وہ ہندوستان میں عوامی تعلقات عامہ کے بہتر فروغ کیلئے سخت محنت کریں گے۔