اجمیر شریف کیلئے ناندیڑ سے دوخصوصی ٹرینس

حیدرآباد۔/9اپریل، ( سیاست نیوز) 803 ویں عرس شریف حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کے موقع پر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے دو خصوصی ٹرینیں ناندیڑ تا اجمیر چلائی جارہی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ناندیڑ ۔ اجمیر خصوصی ٹرین 16 اپریل جمعرات کو 16.50 بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی اور 18 اپریل ہفتہ کو 00:30 بجے اجمیر شریف پہنچے گی۔ واپسی میں خصوصی ٹرین 18 اپریل کو 17.40 بجے اجمیر شریف سے نکل کر 19 اپریل کو 21:20 بجے ناندیڑ پہنچے گی۔