اجمیر درگاہ میں 10لاکھ کا تاج ، سب کی توجہ کا مرکز

اجمیر۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)خواجہ غریب نواز کے عقیدت مند اور دہلی کے تاجر گورو گوئل نے 10 لاکھ روپیے کی قیمت سے زیادہ، ہیرے سے مرصع تاج صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کو پیش کیا جو زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔درگاہ کمیٹی نے گذشتہ روز درگاہ کے بیگمی دالان میں یہ تاج نصب کر دیا۔ زائرین کی بڑی تعداد تاج دیکھنے میں دلچسپی لے رہی ہے ۔ مسٹر گوئل نے تاج پیش کرنے سے قبل درگاہ کمیٹی سے تحریری اجازت نامہ طلب کیا تھا۔ درگاہ کمیٹی نے تاج کو قبول کر لیا۔ گوئل کا پین کارڈ اور دیگر دستاویز حاصل کرنے کے بعد کمیٹی نے تاج موصول ہونے کی رسید بھی جا ر ی کی۔ گوئل کی موجودگی میں تاج کو بیگمی دالان میں نصب کر دیا گیا۔ ہیرے کی وجہ سے تاج کی قیمت بڑھ گئی ہے ۔ تاج درگاہ آنے والے زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔