نئی دہلی۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) درگاہ اجمیر شریف کو جارہی بس جس میں 40 زائرین سوار تھے ، شمال مغرب دہلی کے جہانگیر پوری علاقہ میں اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں 17 افراد زخمی ہوگئے ۔ ڈرائیور نے راہ فرار اختیار کی ،پولیس اُس کی تلاش میں ہے۔ اس بس میں اُترپردیش کے پرتاب گڑھ علاقہ سے 40 زائرین اجمیرشریف جارہے تھے۔ تقریباً 12:30بجے شب بس حادثاتی طورپر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔ زخمیوں کو بابو جگجیون رام ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔