اجتماعی عصمت ریزی ڈاکو منٹری ‘سپریم کورٹ کی جواب طلبی

نئی دہلی /24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے 6 ڈسمبر کے اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کے ملزمین کی نمائندگی کرنے والے دو وکلاء سے جواب طلب کی ہے جن کے خلاف قانون وکلاء کی یونین نے بی بی سی کی ڈاکومنٹری فلم میں قوانین کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کرنے کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ۔جسٹس وی گوپتا گوڈا اور سی ناگین پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ہم نے اس کیس کی بحث کی سماعت کی ہے ۔ درخواستوں اور شکایات کا بھی جائزہ لیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ سنگین ہے اس لئے کیس کا تقاضہ ہے کہ ہم اس کی حقیقت بیانی اور قانونی طور پر ریکارڈ بیان کا جائزہ لیں۔بنچ نے دو ودکاء ایم ایل شرما اور اے پی سنگھ کو نوٹسیس جاری کی ہیں اور ان سے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی خواہش کی ہے ۔ سپریم کورٹ کی خاتون وکلاء کی اسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں اپیل کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احاطہ میں ان دو وکلاء کے داخلہ پر پابندی کا پتہ کریں ۔