حیدرآباد 16 نومبر (ٖریس نوٹ) ڈاکٹر محمد مشتاق علی صدر انجمن فلاح معاشرہ کے بموجب انجمن ہذا کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول میں غریب و مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی۔ ان شادیوں میں فی جوڑا ضروریات زندگی کا مکمل سامان تحفتاً دیا جائے گا۔ ایسے والدین و سرپرست جن کے لڑکی یا لڑکے کا رشتہ طے ہوچکا ہو اور انجمن فلاح معاشرہ کے ذریعہ نکاح کروانا چاہتے ہوں اُن کو چاہئے کہ راشن کارڈ کی زیراکس یا آدھار کارڈ یا شناختی کارڈ کی زیراکس جن میں لڑکے کی عمر 21 سال لڑکی کی عمر 18 سال ہونا ضروری ہے معہ 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ اور لڑکا اور لڑکی بشمول تین تین ذمہ دار کا درخواست فارم کی تکمیل کیلئے آنا ضروری ہے۔ دفتر فلاح معاشرہ روبرو اسلامیہ ڈگری کالج یاقوت پورہ کالونی پر رجوع ہوسکتے ہیں۔ دیگر تفصیلات فون 9390263068 ، 9550556552 پر ربط کریں۔