اجئے ماکن کی کانگریس عہدوں سے علیحدگی کا اندیشہ؟

نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات میں اگر کانگریس پارٹی صدر بازار نشست سے کامیابی حاصل نہیں کرتی ہے تو کانگریس جنرل سکریٹری اجئے ماکن پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوسکتے ہیں،پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ دہلی انتخابات میں پارٹی نے اجئے ماکین کو پیش کیا تھا ۔ انہیں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی امیدواروں کے خلاف صدر بازار نشست پر سخت ترین مقابلہ درپیش ہے ۔ یہاں ووٹوں کی گنتی کا کام کل ہونے والا ہے۔ پارٹی میں ذرائع نے کہا کہ اجئے ماکین نے اپنا ذہن بنالیا ہے کہ اگر وہ صدر بازار نشست سے کامیابی حاصل نہیںکرتے ہیں تو وہ پارٹی جنرل سکریٹری یا پھر مواصلاتی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ برقرار نہیں رہیں گے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے اس مسئلہ پر پارٹی میں اپنے قریبی ساتھیو ں سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے ۔ ماکن کو 2013 میں جنرل سکریٹری اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کی صدارت دی گئی تھی ۔