اجئے دیوگن کی تاناجی میں سلمان بنیں گے شیواجی کو سیف علی خان اورنگ زیب کے سپہ سالار

اجئے دیوگن ان دنوں مرہٹا سپہ سالار تاناجی مالوسرے پر مبنی تاناجی دا ان سنگ واریر بنا رہے ہیں اس فلم کی شوٹنگ حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔ ان دنوں مرہٹوں اور مغلوں کا وارسیکوینس شوٹ کیا جارہا ہے۔ اس فلم میں اجئے دیوگن کے علاوہ سیف علی خان بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ فلم میں اورنگ زیب کے سپہ سالار کا رول نبھا رہے ہیں۔ وہ ان دنوں اپنے حصہ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ حالانکہ ابھی فلم میں اجئے نے اپنے حصہ کی شوٹنگ شروع نہیں کی ہے وہ کچھ دنوں میں اس شوٹنگ میں شامل ہو جائیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ اب اجئے کی اس فلم میں سیف علی خان کے علاوہ ایک اور اسٹار کا داخلہ ہونے والا ہے۔ سننے میں آرہا ہے کہ سلمان خان چھترپتی شیواجی کے رول میں نظر آئیں گے۔ اجئے کے ساتھ گہری دوستی ہونے کی وجہ وہ یہ کردار کرنے کے لئے راضی ہوگئے۔ اب وہ فلم میں مہمان رول کریں گے۔ یافل فلجڈ رول اب یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔ مہمان کردار کی تشہیر اس لئے کی جارہی ہے کیونکہ سلمان ان دنوں بھارت اور بگ باس میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان کے کئی پراجکٹس لائن اپ ہے ایسے میں وہ تاناجی کے لئے کتنا وقت دے پائیں گے یہ بڑا سوال ہے۔ بتادیں اجئے دیوگن آخری بار سیف کے ساتھ اومکارہ میں نظر آئے تھے جبکہ سلمان کے ساتھ وہ ہم دل دے چکے صنم اور لندن ڈریمس کرچکے ہیں۔