اداکار اجئے دیوگن کو جلد ہی فٹبال کوچ سید عبدالرحیم کے کردار کو بڑے پردے پر نبھاتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ عبدالرحیم 1950 سے 1963 تک ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کوچ رہے تھے۔ ان کی قیادت میں ہندوستانی فٹبال ٹیم نے 1962 ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ٹیم کو 1956 میں ملبورن اولمپک کھیلوں کے سیمی فائنل تک بھی لے کر گئے تھے۔ ان کا انتقال 54 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ ہوا۔ اس فلم کا پروڈکشن زی اسٹوڈیو، بونی کپور، آکاش چاولہ اور جوائے سین گپتا کی جانب سے کیا جارہاہے۔ اس فلم کا ٹائیٹل ابھی تک طے نہیں ہوا ہے۔ امیت شرما کی جانب سے ڈائرکٹ اس فلم کی کہانی و مکالمے رتیش شاہ نے لکھے ہیں۔ بونی کپور نے بتایا دنیا کے سب سے بڑے کھیل فٹبال اور ملک میں اس کے جنون کو پردہ سیمیں پر دیکھنا یاد گار رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے پارٹنر آکاش چاولہ اور جوائے سین گپتا نے جب مجھے سید عبدالرحیم کی سچی کہانی بتائی تو میں حیران رہ گیا کہ کئی لوگوں کو ان کے بارے میں معلومات ہی نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی جدوجہد کا علم ہے۔ انہوں نے ایک ایسی فٹبال ٹیم کو متعارف کروایا تھا جس میں چنی گوسوامی، پی کے بینرجی، بلرام، فرینکو اور ارون گھوش جیسے کھلاڑی تھے۔
اکشے نے ساجد کی فلم ’’ہاوز فل 4‘‘ کی شوٹنگ شروع کی
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ساجد نڈیاڈوالا کی ہاوز فل 4 کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ یہ ہاوز فلم سیریز کی چوتھی فلم ہے۔ اس فرنیچائزی کے ساتھ بڑے اداکار بابی دیول نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کی اطلاع دی ہے۔ فلم کی ٹیم سے جڑے بابی نے رتیش دیشمکھ اور اکشے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیر کرتے ہوئے ہاوز فلم 4 کے بارے میں بتایا۔