اجئے اگروال ایڈوائزر ایس ایم ای چیمبر آف انڈیا مقرر

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مسٹر اجئے کمار اگروال ، ڈائرکٹر آئی پاپرس کنسلٹنگ پرائیوٹ لمٹیڈ وایگزیکٹیو اسسٹنٹ جنرل منیجر ، سنٹرل بینک آف انڈیا کو 2 سال کے لیے تلنگانہ و اے پی ریاستوں کے لیے ایس ایم ای چیمبرس کے ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے ۔ ایس ایم ای چیمبر آف انڈیا سرکردہ نیشنل آرگنائزیشن ہے جو 22 سال سے کام کررہی ہے ، پیان انڈیا میں 45000 ممبرس کے ساتھ ممبئی اور ریجنل دفاتر پونے ، دہلی ، بنگلور ، اندور ، جئے پور ، بھوپال ، بڑودہ ، اور احمد آباد میں موجود ہے ۔ اوورسیز دفاتر یو کے ، یو ایس اے ، سنگاپور ، یورپ ، چائنا ، یو اے ای ، ہانگ کانگ ، ترکی ، کینڈا ، جاپان اور ساوتھ افریقہ میں رکھتی ہے ۔ مسٹر اگروال مختلف تنظیموں میں مختلف خدمات انجام دے چکے ہیں ۔۔