اسلام آباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی پارلیمنٹ کے زائد از 210 ارکان پارلیمنٹ کو اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیٹی نے معطل کردیا ہے۔ یہ ارکان اپنے سالانہ اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کرنے میں ناکام ہوئے تھے۔ دستور کے تحت قانون سازوں کو ہر سال اپنی دولت کی تفصیلات 30 ستمبر تک پیش کرنی ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو 15 اکٹوبر تک تفصیلات پیش کرنے کی مہلت دی تھی۔