اتوار کو پلس پولیو پروگرام

حیدرآباد۔/16 جنوری (سیاست نیوز) ضلع حیدرآباد میں پلس پولیو پروگرام کا پہلا مرحلہ /19 جنوری کو منعقد کیا جائے گا۔ بڑے پیمانہ پر پلس پولیو کے قطرے پلانے کا یہ 19 واں برس ہے۔ آندھرا پردیش میں کاکناڈا ، ضلع مشرقی گوداوری کی ایک بستی ایلّی موگّا میں 2008 میں وائیلڈ پولیو وائرس کے کیس کی رپورٹ ملی تھی۔ ساری ریاست میں 2009ء میں پولیو کا ایک بھی کیس منظر پر نہیں آیا ہے۔ گذشتہ برس 24 فروری کو جملہ 6,19,943 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔

اس مرتبہ قومی یوم ٹیکہ اندازی 19 جنوری کو ہے اور بوتھ سطح پر یہ مہم چلائی جائے گی۔ /20 تا 22 جنوری بوتھ ڈے کے دن پولیو کی دوا لینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کو گھر گھر پہنچ کر دوا پلائی جائے گی۔ ضلع حیدرآباد کی آبادی تقریباً 47.49 لاکھ ہے اور اس پروگرام کے دوران 0-5 برس کی عمر کے 6,56,454 بچوں کو اورل پولیو ویاکسن دیئے جانے کی توقع ہے۔ اس مہم کے دوران 9,13,293 مکانات کا احاطہ کیا جائے گا۔ پولیو دوا دینے کے لئے 3032 بوتھس قائم کئے جائیں گے اور 85 موبائیل ٹیموں کا شہر حیدرآباد میں اہتمام کیا گیا ہے۔