حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹرس اتوار 30 نومبر کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی مین روڈ میں ہونے والے ’’ مفت میگا ہیلت کیمپ ‘‘ میں مختلف امراض سے متاثرہ عوام کا طبی معائنہ اور تشخیص کریں گے ۔ ماہر ڈاکٹرس میں ڈاکٹر ایس اے مجید ( ماہر ذیابیطس ) ، ڈاکٹر محمد لیاقت علی ( جنرل فیزیشن ) ، ڈاکٹر سی لکشمی کانت ( جوڑوں کا درد ) ، ڈاکٹر وحیدہ صدیقی اور ڈاکٹر کوثر شاہنے ( ماہر امراض نسواں ) ، ڈاکٹر شکیل احمد ( موٹاپے سے متعلق امراض ) ، ڈاکٹر ام سلمی ( تھائیرائیڈ ) ، ڈاکٹر سومناتھ ( ماہر امراض قلب ) ، ڈاکٹر ندیم قادری ، ڈاکٹر جواد عزیر ، ڈاکٹر شیوا کماری ، ڈاکٹر ہرشا گولائی ( ڈینٹل سرجن ) اور ڈاکٹر فیروز قادری ( ماہر امراض چشم ) کی خصوصی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ای سی جی ، شوگر ٹسٹ ، بلڈ ٹسٹ اور دیگر طبی معائنوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ ادارہ سیاست اور ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام مفت میگا ہیلت کیمپ کے لیے صبح 9 بجے سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا اور 2 بجے دن کیمپ کا اختتام ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کیمپ کا افتتاح کریں گے ۔ محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز اور ڈاکٹر محمد مشتاق علی صدر انجمن فلاح معاشرہ مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر ایس اے مجید کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے اس کیمپ میں مفت دوائیں تقسیم کی جائیں گی ۔ جناب رمیش اگروال پروپرائٹر سری بھگوتی ڈریس اندر باغ حیدرآباد کے تعاون و اشتراک سے میگا میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس سے سماج کے سب ہی طبقات استفادہ کرسکیں گے ۔ اقبال احمد خاں ، ایم اے قدیر ، ڈاکٹر ایوب حیدری نائب صدور ، محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری ، میر انور الدین ، محمد شاہد حسین ، ایم اے رحمن ، محمد عبدالواحد ، سید ناظم ا لدین ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، خدیجہ سلطانہ ، عرشیہ عامرہ ، ڈاکٹر دردانہ ، عابدہ بیگم ، کوثر جہاں ، شاہین افروز ، وحیدہ خاتون ، محمد برکت علی ، محمد فرید الدین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، سید اصغر حسین عبدالصمد خاں اور دیگر عہدیداروں نے عوام سے استفادہ کی اپیل کی ہے ۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔