گوداوری واٹر سپلائی گھن پور میں مرمتی کام ، ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( آئی این این ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ( ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی ) گوداوری ڈرنکنگ واٹر سپلائی پراجکٹ فیز I کے تحت گھن پور / ریزروائر میں 1800 ایم ایم ڈایا ایم ایس پائپ لائن میں جنکشن ورک کے باعث 7 فروری اتوار کو صبح 8 بجے سے تقریبا 12 گھنٹوں تک سربراہی شٹ ڈاؤن رہے گی ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ قبل ازیں واٹر بورڈ نے 6 فروری کی تاریخ مقرر کیا تھا تاہم اس پر نظر ثانی کر کے 7 فروری مقرر کیا ہے ۔ واٹر بورڈ نے مزید بتایا کہ جنکشن میں مرمتی کام کے باعث ایرہ گڈہ ، ایلاریڈی گوڑہ ، وینگل راؤ نگر ، یوسف گوڑہ ، سوماجی گوڑہ ، وینکٹ گری ، بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز ، بورا بنڈہ ، ایس پی آر ہلز ، صنعت نگر ، پرکاش نگر ، کوکٹ پلی ، کے پی ایچ پی ، بالا نگر ، بھاگیہ نگر ، بالا جی نگر ، یلماں بنڈہ ، موسیٰ پیٹ ، حشمت پیٹ ، حیدر نگر ، نظام پیٹ ، آلوین کالونی ، جگت گری گٹہ ، آدرش نگر ، شاہ پور نگر ، روڈا مستری نگر ، ایچ ایم ٹی کالونی ، سورارام ، چنتل ، جیڈی میٹلہ ، سبھاش نگر ، حفیظ پیٹ ، چندا نگر ، میاں پور ، آر سی پورم ، اشوک نگر ، بلارم ، شیر لنگم پلی اور مادھا پور علاقوں میں سربراہی آب مسدود رہے گی ۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بورڈ نے صارفین سے خواہش کی کہ وہ بورڈ سے تعاون کریں اور پانی کا ذخیرہ کرلیں ۔۔