حیدرآباد۔/12 ڈسمبر، ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی تلخ مہم، رائے دہی اور نتائج کے اعلان کے بعد بھی ریاست کے سیاسی و عوامی حلقوں میں مختلف تبصروں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فی الحال تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی کی ’داڑھی‘ اور ریونت ریڈی کا سیاسی ’ سنیاس‘ دلچسپ بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ ٹی آر ایس کے ایک حامی نے برجستہ کہا ہے کہ اتم کمار ریڈی کو داڑھی بختاور ثابت نہیں ہوسکی اور اُن کانگریس کو اقتدار دلانے کے عہد کے ساتھ چھوڑی گئی داڑھی نکالنے کے امکان کے بارے میںمزید پانچ سال انتظار کرنا ہوگا۔ اس طرح ریونت ریڈی سے بھی سیاسی سنیاس کے بارے میں سوالات کئے جانے لگے ہیں جنہوں شکست کی صورت میں سنیاس لینے کا چیلنج کیا تھا۔