حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے حلقوں میں ایسی سرگوشیاں سنائی دے رہی ہیں کہ اتم کمار ریڈی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری بنائے جانے کا قوی امکان ہے اور اتم کمار ریڈی کی جگہ سریدھر بابو کو تلنگانہ پردیش کانگریس کا صدر مقرر کیا جائے گا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گاندھی بھون میں اتم کمار ریڈی نے ایم ایل سی امیدواروں کو بی فارم دیتے ہوئے سریدھر بابو سے یہ کہا کہ بہت جلد سریدھر بابو امیدواروں کو بی فارم دیا کریں گے ۔ سریدھر بابو نے کہا کہ وہ یہ کام اتم کمار ریڈی کی ہدایت پر ہی کریں گے جب کہ اتم کمار ریڈی پارٹی میں اعلیٰ عہدہ پر ہونگے ۔۔