اتفاقاً گولی چلنے سے فوجی جوان ہلاک

سرینگر ۔ 25 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں واقعہ کیمپ میں ایک فوجی جوان اتفاقی طور پر اس کی سرویس رائفل چلنے سے ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈوگرا رجمنٹ سے وابستہ نائک بینک رام جسے راشٹریہ ریفل 62 میں متعین کیا گیا تھا ۔ کل شام اپنی سرویس ریفل سے گولی نکلنے سے زخمی ہوگیا جو کہ اس کے سر پر لگی تھی۔ فوجی جوان کو فی الفور ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کلگام میں شریک کروایا گیا جہاں پر مردہ قرار دیا گیا۔ اگرچیکہ ابتدائی تحقیقات میںپتہ چلا ہے کہ اتفاقی طور پر سرویس ریفل چلنے سے جوان کی موت واقع ہوئی ہے لیکن پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔